ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان سے گوشت مارکیٹ کے نمائندہ وفدکی ملاقات

گوشت مارکیٹ کے تاجروںنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا

منگل 22 مئی 2018 21:36

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان سے گوشت مارکیٹ کے نمائندہ وفدکی اہم ملاقات۔گوشت مارکیٹ کے تاجروںنے اپنے مسائل بیان کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہاکہ گوشت مارکیٹ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوںگوشت مارکیٹ کے جملہ تمام مسائل جلدازجلدحل کرلیے جائیںگے یہ شہرہماراہے ہم سب نے مل کراسے مزیدبہتر،خوبصورت اورمثالی بناناہے آپ تاجروںکے تعاون کی بھی ضرور ت ہے آپ اپنی رائے،تجاویزدیںانشاء اللہ تعالیٰ کوٹلی شہرآزادکشمیرکے تمام شہروںکے لیے مثالی اوررول ماڈل ہوگاایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہاکہ رحمتوںاوربرکتوںوالے مہینے میںعوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرینگے سرکاری ریٹس کے مطابق اورصحت مندتازہ اشیاء کی فروخت کویقینی بنایاجائے گاشہریوںکوریلیف دینے کے لیے جمعہ بازارکابھی انعقادکیاگیاہے جہاںپرمعیاری،صحت افزااورانتہائی مناسب ریٹس پراشیاء خردونوش عوام باآسانی خریدسکتے ہیں تاجرحضرات بھی رمضان المبارک کے مقدس اوربابرکت مہینے میںعوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن کوشش کریں کسی بھی تاجر،دکاندارکوغیرمعیاری،مضرصحت اورسرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء فروخت کرنے کی ہرگزاجازت نہیںدینگے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میںتاجربھی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریںرمضان المبارک میںعوام کوبھرپورریلیف دیاجائے گاانہوںنے کہاکہ سستی اورمعیاری اشیاء کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیںکیاجائے گاعوام کی سہولت کے لیے سستے رمضان بازارمیںاوریوٹیلیٹی سٹورزپربھی خصوصی ڈسکائونٹ پراشیاء خردونوش مہیاکی جائیںگی اورسستے رمضان بازارمیںعوام کواشیاء خردونوش میںخاطرخواہ رعائت دی جائیگی سستے بازارکاانعقادخوش آئندہے جہاںغریب اورعام آدمی کے لیے ضروریات زندگی کی اشیاء مناسب داموںپردسیتاب ہیںمہنگائی کے خاتمے میںسستابازاراہم کرداراداکرے گا جمعہ بازارکے ذریعے شہریوںکو سستی اورمعیاری چیزوںکی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے انشاء اللہ تعالیٰ جمعہ بازارسے لوگوںکواشیاء خردونوش معیاری،صحت افزااورانتہائی مناسب ریٹس پرملیںگی۔

متعلقہ عنوان :