ضلعی انتظامیہ کی ناکامی ‘ دارالحکومت میں قصابوں نے شہریوں کی کھال اتارنی شروع کر دی

منگل 22 مئی 2018 21:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) قصابوں نے شہریوں کی کھال اتارنی شروع کر دی ۔پرائس کنٹرول کمیٹی کے نرخ ٹو کے کی نوک تلے رکھ لیے ۔گیلانی چوک میں پٹھان قصابوں نے تمام دکانوں پر قبضہ کر لیا ۔بڑا گوشت بغیر ہڈی 450روپے فی کلو ہڈی والا 350روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ۔پرائس کنٹرول قصابوں کے سامنے بے بسی کی تصویر بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد شہر میں قصابوں نے انت مچا دی ۔

(جاری ہے)

بڑا گوشت بغیر ہڈی 450روپے ہڈی والا 350غیر معیاری قیمہ 420چھوٹا گوشت 700روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔گیلانی چوک میں قصابوں کی دکانوں پر غیر ریاستی افراد کا قبضہ ہے اور انہوں نے من مانے ریٹس لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔پرائس کنٹرول کمیٹی نے نرخ نامے تو جاری کر رکھے ہیں قصابوں نے دوکانوں کے سامنے لگا بھی رکھے ہیں مگر ان پر کوئی عملدرآمد نہیں کرتا جس کی وجہ سے شہری قصابوں کے ہاتھوں سے لٹنے پر مجبور ہیں زاہد نرخ کے متعلق اگر گاہک قصاب سے پوچھے تو بدتمیزی اور بداخلاقی پر اتر آتے ہیں ۔شہریوں نے قصابوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔