سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف حیران کن کارکردگی کیلئے پرامید

انگلش ٹیم فیورٹ ضرور ہے لیکن مجھے اپنی نوجوان ٹیم پر بھروسہ ہے ،ہمارا ہر کھلاڑی پرفارم کرنے والا ہے،سرفراز احمد

منگل 22 مئی 2018 22:45

سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف حیران کن کارکردگی کیلئے پرامید
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم فیورٹ ضرور ہے لیکن مجھے اپنی نوجوان ٹیم پر بھروسہ ہے ،ہمارا ہر کھلاڑی پرفارم کرنے والا ہے ۔لارڈز ٹیسٹ سے قبل ایک بیان میں سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی تیاری سے کافی مطمئن ہوں ،گرین کیپ اپنی کارکردگی دے سب کو حیران کرسکتی ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو دلیری سے انگلش پلئیرز کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،انگلینڈ فیورٹ ہے ،جس کا پریشر پاکستان پر ہے ،لیکن کھلاڑیوں سے کہہ دیا ہے کہ دباو میں آئے بغیر کھیلیں گے تو اپ سیٹ کرسکتے ہیں۔سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ سب سے اہم ہوتا ہے ،لارڈز میں کامیابی حاصل کرلی ،تو سیریز جیتنا یا ڈرا کرنا مشکل نہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس اب بے خوف کھلاڑی ہیں،سیریز میں مقابلہ سخت ہوگا،لیکن گرین شرٹس کسی سے کم نہیں ہے سات کھلاڑی لارڈز میں پہلی بار کھیلیں گے ،اسی لئے سب ہی ایکسائیٹڈ اور پرفارمنس دکھانے کیلئے پر جوش ہیں۔پاکستانی کپتان کا کہناتھاکہ محمد عباس کی پرفارمنس نے بہت متاثر کیا ہے ،محمد عامر اور عباس نے اگر انگلینڈ کو قابو کرلیا تو سیریز ہمارے ہاتھ میں آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :