
پی ایس پی کا فکر وفلسفہ اور نظریہ مظلوم عوام کیلئے ہے، کسی کو نفرت کی سیاست نہیں کرنے دینگے،مصطفی کمال
سبز ہلالی پرچم کو ماننے والا چاہے کسی بھی قومیت و مذہب سے تعلق رکھتا ہو ہمارا بھائی ہے، تقریب سے خطاب
منگل 22 مئی 2018 23:06

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور تجاراتی مرکز ہے اوریہاں پر تمام قومتوں کے لوگ پیار محبت اور بھائی چارے رہے ہیںلیکن بعض قوتوںنے اپنے ذاتی مفادات اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے مختلف قومیتوں کے درمیان نفرتیں پیدا کیں جو ملک و قوم کیلئے کسی طرح بھی سود مند ثابت نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ نفرتیں پیدا کرنے والے کبھی کسی بھی قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کا مقصد امن آشتی نہیں نفرتیں پھیلانا ہے انہوںنے کہاکہ اب کسی کو نفرت کی سیاست نہیں کرنے دینگے۔ ہم نے نفرت کی سیاست کو دفنا دیا ہے،ہم اس سے سیاسی اختلاف تو رکھ سکتے ہیں مگر اس سے دشمنی نہیں رکھیں گے اورسبز ہلالی پرچم کو ماننے والا چاہے کسی بھی قومیت و مذہب سے تعلق رکھتا ہو ہمارا بھائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں میری کمیونٹی کے لوگ مجھ سے پہلے آنے کا سوچتے بھی نہیں تھے ہمارے اس نظریئے کی فتح ہے کہ جب آج ہم الآصف اسکوئر یا کٹی پہاڑی آتے ہیں تو یہاں کے بسنے والے پٹھان ہم پر پھول نچھاور کرتے ہیںجب میں کراچی ڈویژن سے نصیر خان کو لے کر ناظم آباد اور لیاقت آباد جاتا ہوں تو لوگ اس پہ پھول نچھاور کرتے ہیں۔ اس مو قع پرسہراب گوٹھ پر منعقد کارنر میٹنگ میں پختونوں کی مختلف برادریوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور چیئرمین پی ایس پی سے پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.