
مزدوروں کو درپیش مسائل کے مستقل حل کیلئے قانونی کمزوریوں کو دور کیا جائے ،وزیراعلیٰ پرویزخٹک
منگل 22 مئی 2018 23:28

(جاری ہے)
کان کنوں کے وفد نے وزیراعلیٰ اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کو اس ضمن میں موزوں حل کیلئے اپنی گزارشات پیش کیں۔
وزیراعلیٰ نے موقع پر موجود حکام کو ہدایت کی کہ مزدوروں کو درپیش مسائل کے مستقل حل کیلئے قانونی کمزوریوں کو دور کیا جائے ۔قانون میں ترامیم کی ضرورت ہے تو کرلیں مگر مزدوروں کے حقوق اُنہیں بروقت ملنے چائییں ۔ انہوںنے کہاکہ متعلقہ حکام رکاوٹوں کی نشاندہی کریں اور فوری طور پر حل نکالیں اس طرح کے ناگزیر اقدامات ماضی میں ہو جانے چاہیے تھے مگر افسوس کی بات ہے کہ بڑے بڑے سینئر لوگ کام کی بات کرنے کی بجائے آکر کہانیاں سناتے ہیں اور حکومت کے پانچ سال یہ کہانیاں سننے میں گزر جاتے ہیں۔ سنجیدگی سے کسی نے غریب طبقے کے مسائل کا سوچا ہی نہیں ۔ پی ٹی آئی نے اس ذہنی کیفیت اور طرز عمل کو تبدیل کر دیا ہے۔ ہماری اصلاحات کا مرکز و محور عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے صرف پانچ سالوں میں ڈیڑھ سو سے زائد قوانین و ترامیم عمل میں لائی گئیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ کسی بھی مسئلے کی نشاندہی کرکے اُس کے حل کا راستہ نکالنا ہی اصل کام ہے ۔ ماضی میں قانون سازی نہیں کی گئی حکمرانی کی ہے مگر مسائل پیدا کئے ہیںاور غریب کا کسی نے نہیں سوچا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ غریب پر سیاست ظلم ہے اور ظلم کبھی چھپتا نہیں بلکہ قدم قدم پر نظر آتا ہے ۔ ہم سب کو اس ظلم کے خلاف اُٹھنا ہو گا اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے دو سالوں میں 60 کروڑ روپے جاری کئے جارہے ہیں اور اگلے مالی سال سے تین کروڑ روپے کی لاگت سے مزدوروں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کئے جائیں گے انکے بچوں کو سکالرشپس دیئے جائیں گے ، ان کیلئے بیرکس تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ صوبے میں متعلقہ جگہوں پر مائنز کے ساتھ ڈسپنسری اور ہسپتال کے قیام کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں اور مائنز میں ایمرجنسی صورتحال میں مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ضروری سامان ہونا چاہیئے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پورے صوبے کو یکساں اپ گریڈیشن کا پلان دیا ہے اور دس سال تک ترقی نہ پانے والے کی ترقی اس کا حق قرار دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جہاں جہاں یہ لیبرز ہوں وہاں لیبر کالونیاں بنائی جائیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ یو ایس ایڈ کی مدد سے برن سنٹر کوتیز رفتاری کے ساتھ مکمل کر رہے ہیںجس کی لاگت ایک ارب روپے ہے اور بہت جلد یہ اہم طبی مرکز مکمل ہو کر صوبے میں عوام کو اپنی سہولیات فراہم کرے گا۔ دریں اثناء پی ٹی آئی رہنما نواز محمود کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکیسر کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی جس پر وفد کے شرکاء اور نواز محمود نے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بین الاقوامی یومِ اُمید پر گورنر سندھ کا خصوصی پیغام
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بین الاقوامی یومِ ریت و گردوغبار پر خصوصی پیغام
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.