اسرائیل کا جدید ترین جنگجو طیارہ ایف 35 سٹیلتھ استعمال کرنے کا دعویٰ

منگل 22 مئی 2018 23:48

ْ مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل امریکی ساختہ جدید ترین ایف-35 جنگی طیارے کو لڑائی میں استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج کے ٹوئٹر سے جاری کیے گئے پیغام میں فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل امیکام نورکن نے کہا کہ ہمارے ادیر طیارے آپریشن میں شرکت کر رہے ہیں اور ہم دنیا میں پہلے ملک ہیں جس نے ایف-35 کو استعمال کیا ہو۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے مقامی میڈیا کے مطابق میجر جنرل امیکام نورکن نے اسرائیل کا دورہ کرنے والے بیس غیر ملکی فضائیہ کے سربراہوں کو بتایا کہ ہم ایف-35 پورے مشرق وسطیٰ میں استعمال کر رہے ہیں اور دو مقامات پر انھوں نے حملے بھی کیے ہیں۔اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل امیکام نورکن نے اسرائیل میں ہونے والے 20 ممالک کی فضائیہ کے اجلاس میں کہا کہ ہم ایف 35 پورے پشرق وسطیٰ پر اڑا رہے ہیں اور دو مختلف محاذوں پر دو بار اس جہاز نے کارروائی بھی کی ہے۔انھوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم نے یورو وڑن کا مقابلہ ’ٹوائے‘ یعنی کھلونے نامی گانے سے جیتا ہے۔ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ایف 35 ٹوائے نہیں ہے۔