فلاحی ادارے الایوب ویلفیئر ٹرسٹ نے رمضان پیکیج کے تحت 270 کنبہ جات کو ایک ماہ کا راشن ان کے گھروں میں پہنچا دیا

منگل 22 مئی 2018 23:48

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) کوٹلی کے معروف فلاحی ادارے الایوب ویلفیئر ٹرسٹ نے رمضان پیکیج کے تحت 270 کنبہ جات کو ایک ماہ کا راشن ان کے گھروں میں پہنچا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹرسٹ کے ذمہ داران نے کوٹلی کے مختلف علاقوں سے پوری تحقیق کے بعد نہایت غریب اور مستحق کنبہ جات کی فہرستیں مرتب کیں ۔یہ فہرستیں دو سو ستر کنبہ جات پر مشتمل ہیں ۔

(جاری ہے)

پھر ہر کنبے کے لئے الگ راشن پیک تیار کیا گیا ۔ ہر پیک میں بیس کلو آٹے کی تھیلی ، گھی پانچ کلو ، چاول ، دالیں ، نمک مرچ اور دیگر مصالحہ جات، بھیسن ، چینی ،چائے ، کھجور ، آلو پیاز ، روح افزاء ، سمیت چودہ آئٹم شامل ہیں جو ایک متوسط کنبے کے ایک ماہ کے لئے کافی ہیں ۔ یہ دو سو ستر پیک براہ راست مستحق کنبہ جا ت کے گھروں پر باعزت طور پر پہنچا دئیے گے ۔تقریب منعقد کرنے اور غریب مردو خواتین کو قطاروں میں کھڑا کرنے اور تشہیر سے اجتناب کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :