Live Updates

نواز شریف کو جلد پتہ لگ جائے گا کہ انہیں کیوں نکالا گیا ‘سید صمصام علی بخاری

بدھ 23 مئی 2018 16:20

اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بار بار حکومت کرنے والوں نے مسائل حل نہیں کیے ،عوام اب دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔اِن خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں اور پی ٹی آئی لائرز فورم کے صدر مرزا ذوالفقار علی ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فیضان گجر اور ضلعی صدر پی ٹی آئی طارق ارشاد چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے ان شااللہ وقت ثابت کر یگا کہ پاکستان تحریک ِانصاف ہی عام آدمی کی نمائندہ جماعت ہے جوعوام کے مسائل کو سمجھتی ہے عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں پی ٹی آئی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔

(جاری ہے)

نہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملک کی لوٹی ہو ئی دولت ملکی خزانے میں واپس کرنا ہو گی بہت جلد نواز شریف کو پتہ چل جائے گا کہ اس کو کیو ں نکالا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکن اپنے لیڈر سے ملنے گئے تو انکو دھکے مارکردور کر دیا گیا شرم آنی چا ہیے ایسی قیادت کو جو اپنے سٹی صدر یوتھ کو دھکے مروائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل اپنا منشور دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے انشااللہ جیت نے کے بعد سو دن کا پلا ن ثابت کریگا کہ ملک میںخو شحالی کیسے آتی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات