ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کا امبور بازار کا معائینہ ‘اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو استحکام پر رکھنے کیلئے دکانوں کی چیکنگ کی

بدھ 23 مئی 2018 18:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کا امبور بازار کا معائینہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو استحکام پر رکھنے کے لیے دوکانوں کی چیکنگ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن کی ہدایت پر ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر احمد سبحانی، نائب تحصیلدار مظفرآباد بلال فاتح کا امبور بازار کا معائینہ دکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے دوکانداروں سے پوچھ گش اس موقع پر دوکانداروں کو رمضان مبارک کے دوران اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر احمد سبحانی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں کسی کو بھی اشیاء خورد و نوش کی اشیاء میں اضافہ نہیں کرنے دیا جائے گا بازاروں کی چیکنگ کا عمل مزید سخت کیا جائے گا اگر کوئی بھی دوکاندار مہنگی اشیاء خورد و نوش فرحت کرتا پکرا گیا سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :