ر مضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے عالم اسلام کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے،مفتی قاسم

بدھ 23 مئی 2018 23:15

بالاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ملی مسلم لیگ کے صوبائی رہنما اور ممتاز عالم دین مفتی قاسم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے عالم اسلام کیلئے ایک عظیم تحفہ اور بخش کا موقع ہے،خالق کائنات نے اس ماہِ مبارک کو صلح وصفائی کا مہینہ قرار دیا دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ بے جا جھگڑوں اور گالی گلوچ سے اس مہینہ میں احتراز کرے، نبی کریمؐ کا ارشادگرامی ہے کہ: ’’اگر تم میں سے کوئی شخص روزہ ہو تو نہ وہ گالی گلوچ کرے اور اس جہالت پنے کا مرتکب ہو،، اگر کوئی شخص اس سے لڑائی کرنا چاہے یا اس کو برا بھلا کہے تو یوں کہے کہ: میں روزہ سے ہوں، میں روزہ سے ہوں۔

وہ بدھ کو جامع مسجد شہدائے اہلحدیث بالاکوٹ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مفتی قاسم کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے اس مہینہ کے اول حصہ کو رحمت خداوندی کے نزول کا مہینہ قرار دیا، اور درمیان کو بخش اور مغفرت کا حصہ اور اخیر حصہ کو جہنم سے نجات اور آگ سے خلاصی کا کی وجہ قرار دیا، اس لئے اس کے ہر ہر لمحہ کو قیمتی سمجھ کراس کی رحمتوں کی سوغات، مغفرتوں کے تمغات، اور جہنم سے خلاصی اور نجات کے اعزازات وانعامات کا نیکیوں کے ذریعہ مستحق بننا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ سال کے دیگر مہینوں کے مقابل ایک خصوصی تربیت اور ٹریننگ کا موقع ہے، اس تربیتی کورس سے ہر مسلمان کو سال میں ایک دفعہ گذارکر اس کو کندن بنایا جاتا ہے، اس کے خالق ومالک کے ساتھ اس کی وابستگی اور تعلق بڑھایاجاتا ہے، وہ ریاضت اور مجاہدہ اور رجوع %لی اللہ کے ذریعے اپنے آپ کو اوصاف رذیلہ سے پرہیز کا عادی بناتاہے اور اعلی اوصاف واخلاق کو اپنے اندر پیدا کراتا ہے،انہوں نے کہا کہ اس لئے رمضان المبارک کے مبارک مہینے سے سرسری اور روایتی انداز میں گذرنا نہیں ہی؛ بلکہ اس کے ہر لمحہ کو قیمتی ازقیمتی بنانا ہے، اور فرائض، نوافل، روزہ تراویح اور دیگر عبادات، اذکار واورادمیں اپنے آپ کو مصروف رکھ کر ہمہ تن اللہ عزوجل سے لو لگانا ہے، دنیا اوراس مادی مصروفیات سے کٹ کر اس ماہ میں ماہ عبادت وریاضت کے ذریعے زندگی اور جسم کا روحانی سامان کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :