تحریک انصاف عوام کی نمائندہ جماعت ہے،روز بروز پاکستان کی عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ہے، بابر یوسفزئی

جمعرات مئی 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی نمائندہ جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف روز بروز پاکستان کی عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانی قوم سے جو وعدہ کئے وہ سب پورے کئے ہمارا 11 نکاتی ایجنڈا اور 100 دن کا پلان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گا ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی کسی بھی مقامی سیاسی جماعت کی تنقید یا ہضم ہونے سے متعلق تردید کا کوئی جواب نہیں دیں گے پاکستان تحریک انصاف ایک حقیقت ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ہر علاقے ، گلی محلے میں موجود ہے، انشاء اللہ پورے بلوچستان سے کامیابی حاصل کرکے صوبائی حکومت بنائیں گے ،انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )نے 3 تین باریاں ملنے کے باوجود ہمیشہ پاکستان کی عوام کو پسماندہ رکھا ہے پاکستان کی عوام کی امید پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان ہے، انہوں نے فاٹا کا کے پی کے انضمام پر فاٹا کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج فاٹا کی عوام کے لئے بہت بڑا دن ہے، انشاء اللہ فاٹا کو بھی کے پی کے کی طرح تمام سہولیات فراہم کرکے خوشحال اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔