ہٹیاں بالا،ماہ رمضان المقدس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بلدیہ احاطہ میں سستا رمضان بازار لگادیا گیا

جمعہ 25 مئی 2018 15:22

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) ماہ رمضان المقدس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہٹیاں بالا میں بلدیہ احاطہ میں سستا رمضان بازار لگادیا گیا ۔عوام کا جم غفیر امڈ آیا ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان نے رمضان جمعہ سستا بازر کا باقاعدہ فیتہ کاٹ کر استقبال کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المقدس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ،بلدیہ،ضلع کونسل کی جانب سے رمضان سستا جمعہ بازر کا افتتاح کردیا گیا افتتاح ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان،ڈی ایس پی مقصود عباسی،صدر انجمن تاجران خورشیدا نور اعوان،چیف آفیسر ضلع کونسل راجہ انصل حمید،چیف آفیسر بلدیہ راجہ طارق کرنٹ نے کیا جمعہ سستا بازار آمد پرڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین کاایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان ودیگر نے پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر انہوں نے رمضان بازر اک دورہ بھی کیا بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے سستا جمعہ بازار ہر جمعہ کو لگایا جائے گا جس سے گراں فروشوں کی حوصلہ شکنی ہوگی شہری رمضان سستا بازر کا رخ کریں اور خریداری کریں تاکہ گراں فرشوں سے بچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :