Live Updates

نائب ناظم حیات آباد نے ڈی جی پی ڈی اے کی کلاس لے لی

جمعہ 25 مئی 2018 16:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) حیات آباد میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو مسجد میں بیٹھ کر کھلی کچہریوں کے انعقاداور ان میں کئے جانیوالے فیصلے کو نہ ماننے پر آئندہ کھلی کچہریوں میں نہ جانے کا اعلان کیا اور ڈائریکٹر جنرل کو کھری کھری سنادی جس کے باعث پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سمیت اعلی افسران میں کھلبلی مچ گئی۔

(جاری ہے)

حیات آباد کے فیز 6 سیکٹر ایف ون کے جامع مسجد میں سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی سربراہی میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں علاقہ کے لوگوں سمیت منتخب نمائندے بھی شریک ہوئی.اس موقع پر صورتحال اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی جب نائب ناظم حیات آباد عمران خان سلارزئی نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اسرار الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے چار کھلی کچہریاں کی گئی جس میں آپ نے حیات آبادکے بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی ، قبرستان کی حفاظت کیلئے چار دیواری اور کمیونٹی سنٹر کے قیام کا اعلان کیا تھا اور یہ سب کچھ سینئر وزیر عنایت اللہ خان کی موجودگی میں بھی ہوا جبکہ بلدیاتی نمائندوں کیلئے دفاتر کے قیام کا اعلان کیا تھا جس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا جس پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اسرار الحق نے کہا کہ میں اپنی غلطی مانتا ہوں اور بلدیاتی نمائندوں کو دفاتر نہیں دے سکتا جس پر نائب ناظم عمران خان سلارزئی نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کے ناظم کو تو دفتر دیا گیا ہے جس پر ڈی جی پی ڈی اے نے کہا کہ وہ اس معاملے میں مجبور ہیں. نائب ناظم حیات آباد نے پی ڈی اے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مساجد میں بیٹھ کر جھوٹ کی باتیں کرنا بند کردیں اللہ کے گھر میں لوگوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکتے توعام جگہوں پر کھلی کچہریاں منعقد کریں تاکہ کم از کم مساجد کی حرمت پامال نہ ہو نائب ناظم نے آئندہ مساجد میں اس طرح کی کھلی کچہریوں میں آنے سے بائیکاٹ کا اعلا ن کیا. حیات آباد کے نائب ناظم نے کہا کہ کئی مرتبہ آپ کے دفتر میں پرانے مسائل پر بات کرنے کیلئے رابطہ کیا مگر وہاں پر موجود میجر خالد جو کہ سیکورٹی انچارج ہیں نے مستقل یہی رٹ لگائی ہے کہ صاحب میٹنگ میں ہیں میں گذشتہ دو ماہ سے آپ کے دفتر میں آرہا ہوں لیکن منتخب نمائندوں کیلئے آپ کے پاس وقت نہیں تو عام لوگوں کیلئے کیسے وقت ہوگا انہوں نے کہاکہ پی ڈی اے بی آر ٹی میں مصروف ہے جبکہ حیات آباد کے مکین پانی کیلئے ترس رہے ہیں اور رمضان المبارک میں خوار ہورہے ہیںپی ڈی اے حکام پر مسلسل تنقید کے بعد افسران میں کھلبلی مچ گئی اور وہ سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی موجودگی کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ سکی.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات