پشاور، مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کردیا گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 16:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) دکھی انسانیت کی خدمت پورے معاشرے کا مشترکہ فریضہ ہے معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ سماجی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر قوم کے ضرورت مند افراد کی خدمت کرے، ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈ خیبر پختونخوا کے ریجنل منیجر رحیم اللہ خان نے مستحقین میں آٹا‘گھی‘دالیںودیگر غذائی مواد تقسیم کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈ ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم ہے جو دنیا کے 50ممالک میں خدمت انسانیت کیلئے سرگرم عمل ہے اس موقع پر 225مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا تقریب سے محمد ارشاد خان‘عبدالغفور خان اور انعام اللہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :