سینیٹر سراج الحق کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو معطل کرنے کے فیصلے پر اظہار تشویش
چینلز پر پانچ وقت اذان ،اسلامی تعلیمات پر مبنی پروگرامات نشر کرنے کے حکم کو معطل کرنے سے عوام کو سخت مایوسی ہوئی
ہفتہ 26 مئی 2018 17:30
(جاری ہے)
ان لوگوں کو اسلامی ریاست میں مغربی اور ہندووانہ کلچر پر کبھی اعتراض نہیں ہوا جبکہ اذان کی آواز سے انہیں کوفت ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈویژن بنچ کا فیصلہ اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے اس سے فوری طور پر رجوع کرنا اوراسے واپس لینا ضروری ہے ۔
سینیٹر سراج الحق نے اللہ کے غضب کو للکارنے والے اس فیصلے پر سخت افسوس کا ا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان ججز حضرات کو بھی اللہ کے حضور پیش ہوناہے ۔ چینلز پر افطاری و سحری کے اوقات میں درود شریف اور قومی و ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کرانے کے فیصلے نے خیر و برکت کا جو ماحول پیدا کیا تھا ، ڈویژن بنچ نے اس کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ججز حضرات اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ، اس فیصلے سے عوام کے اندر سخت مایوسی پائی جارہی ہے اور ڈر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملک پر کوئی عذاب ناز ل نہ ہو جائے ۔ دریں اثنا 10 رمضان باب الاسلام سندھ کے بارے میں اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ قائد اعظم نے فرمایاتھا کہ برصغیر میں پاکستان اسی دن بن گیا تھا جب محمد بن قاسم نے سندھ کی دھرتی پر قدم رکھا تھا ۔10 رمضان المبارک برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کا روشن ترین باب ہے ۔ سندھ سے اسلام کی روشنی پورے برصغیر میں پھیلی اور محمد بن قاسم نے ایک بہن کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے سمندر کا سینہ چیر کر دیبل پر حملہ کیا اور ظالم و جابر راجہ داہر کو عبرت ناک شکست دے کر یہا ں اسلامی سلطنت کی بنیاد رکھی ۔ انہوں نے کہاکہ آج فلسطین اور کشمیر کی بیٹیاں پھر کسی محمد بن قاسم کی راہ دیکھ رہی ہیں ۔ اگر آج امت میں صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم ہوتے تو دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام ہوتا نہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جیسی بہن کسی دشمن کی قید میں ہوتیں ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ بزدل حکمرانوں نے مسلمانوں کی عزت و وقار کو خا ک میں ملا دیاہے ۔ قوم کو چاہیے کہ متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے باکردار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کا انتخاب کرے ۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.