ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد صبح سویرے سبزی فروٹ منڈی پہنچ گئے ‘اپنی موجودگی میں سبزیوں اور فروٹ کی بولی کروائی

پرچون دوکانداروں کو اے ڈی سی جی کی موجوگی کی وجہ سے سبزی فروٹ مناسب ریٹ پر مل گئے

ہفتہ 26 مئی 2018 22:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سید اشفاق گیلانی ہمراہ میونسپل مجسٹریٹ سید سجاد شاہ ،اسسٹنٹ عدنان قاضی کے ہمراہ صبح سویرے پانچ بجے سبزی فروٹ منڈی پہنچ گئے اور اپنی موجودگی میں سبزیوں اور فروٹ کی بولی اپنی نگرانی میں کروائی پرچون دوکانداروں کو اے ڈی سی جی کی موجوگی کی وجہ سے سبزی فروٹ مناسب ریٹ پر مل گئے ۔

تاجروں کی اے ڈی سی کو دعائیں ۔اے ڈی سی اشفاق گیلانی نے آڑھتیوں کی تمام نرخ کو معلوم کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اشفاق گیلانی نے سبزی فروٹ منڈی کے تاجروں کے تحفظات کو بھی دور کیا اور انہیں پابند کیا کہ وہ ازخود ریٹ میں اضافہ نہ کریں ۔بلکہ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے بعد مشاورت سے ریٹ بڑھائیں اور طے شدہ ریٹ کے مطابق سبزی فروٹ فروخت کریں کسی صورت خلاف ورزی نہ کی جائے ۔ریٹ سے ہٹ کر فروخت کرنے والے تاجروں کے عوام کو ہر ممکن ریلیف پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے بلدیہ کے تعاون سے مل کر شہر میں بلدیہ آفس کے قریب اور بینک روڈ پلازے میں سستے بازار قائم کیے جہاں سے عوام کو سستے داموں سبزی فروٹ وغیرہ مل رہا ہے ۔