جانوروں کی بہتر نگہداشت اور جدید طریقہ افزائش سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے جس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے‘ محکمہ ہر طرح سے کسان حضرات کی مدد کررہا ہے

محکمہ لائیو سٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت قریشی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 26 مئی 2018 22:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) محکمہ لائیو سٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت قریشی نے کہا ہے کہ جانوروں کی بہتر نگہداشت اور جدید طریقہ افزائش سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے جس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔ محکمہ ہر طرح سے کسان حضرات کی مدد کررہا ہے اور آئندہ بھی محکمہ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام گڑھی دوپٹہ میں کسان حضرات کیلئے تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی ورکشاپ سے ڈاکٹر محمد اعجاز میر، ڈاکٹر عبدالرزاق، سید حسنین، طاہر ہمدانی و دیگر نے خطاب کیا ۔ محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام وٹرنری اسپتال گڑھی دوپٹہ میں مویشی پال حضرات کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں گڑھی دوپٹہ و گردونواح سے خواتین اور مرد کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں جانوروں کی نگہداشت، خوراک اور پیداوار کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر شوکت قریشی نے کہا کہ جانوروں کی بہتر نگہداشت اور جدید طریقہ افزائش سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے جس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔ محکمہ ہر طرح سے کسان حضرات کی مدد کررہا ہے اور آئندہ بھی محکمہ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے ۔ تقریب کے اختتام پر کسان حضرات میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ کسان حضرات نے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :