پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کا سسٹم موجود ہے ‘ان کو ایک دائرہ اختیار میں لانے کا عمل تیزی سے جاری ہے

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کا رکن اسمبلی فائزہ امتیاز کے توجہ طلب نوٹس پر اظہار خیال

ہفتہ 26 مئی 2018 22:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کے روز سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے ممبر اسمبلی محترمہ فائزہ امتیاز کے توجہ طلب نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کا سسٹم موجود ہے جبکہ ان کو ایک دائرہ اختیار میں لانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سکولز کی ریگولیٹری اتھارٹی موجود ہے تاہم رولز میں ترامیم کی جارہی ہیں ۔ انہو ںنے کہاکہ آئندہ دو سے تین ماہ کے اندر پرائیویٹ سکولز کو مکمل ریگولیٹ کر لیا جائیگا۔ پرائیویٹ سکولز نے ہزاروں افراد کو روزگار بھی فراہم کیا ہوا ہے ۔ 90فیصد سکولز کی فیسز بھی اتنی زیادہ نہ ہیں ۔ ان ساری شکایات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :