رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے‘ہمیں مقدس و برکت والے ماہ صیام میں اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے

جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی کی بات چیت

ہفتہ 26 مئی 2018 22:47

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اختتام پذیر ہو گیا۔دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے ۔ہمیں اس مقدس و برکت والے ماہ صیام میں اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے ۔اس مہینے کا احترام بہت ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ کا ہم مسلمانوں پر بہت بڑا احسان عظیم ہے جو اس نے یہ مبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہمیں دیا۔

گیارہ رمضان الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدینؒ کا یوم وصال کا دن ہے اس کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائیں گئے۔ہم ان کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محمد اعظم چشتی نے کہا الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدینؒ کا وصال گیارہ11 رمضان المبارک کو ہوا تھا۔

اس مہینے میں دوزخ کو بند کر دیا جاتا ہے ہر نیکی کے ثواب میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے اس لیے اس مبارک ماہ میں رواداری ،اخوت ،پیار کے ساتھ دوسرں سے پیش آنا چاہیے اور جو تعلیمات ہمارے پیارے نبی کریمؐ کی ہیں ان پر عمل کرنا چاہیے تاکہ دنیا و آخرت میں ہمیں کامیابی ملے۔محمد اعظم چشتی نے کہا مدرسہ ہذا میں300کے قریب طلباو طالبات زیر تعلیم ہیں جن کی رہائش طعام اور دیگر بنیادی سہولیات ادارہ ہذا کی ذمہ داری ہے۔