نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایاہے، رانا محمد طیب

ہفتہ 26 مئی 2018 23:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) انجمن تاجران آڑھتیاں غلہ منڈی سرپرست اعلیٰ رانا محمد طیب لیڈر گروپ انصاف رانا ایوب اسلم منج نے کہا ہے کہ زرداری کو ابھی احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے کراچی سندھ کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا ہے اللہ نے انتخابات کے بعد موقع دیا تو ہر ضلع میں نیا ہسپتال اور نئی یونیورسٹی بنائیں گے نوازشریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کانظریہ ہے،مخالفین جتناچاہئیں سازشیں کرلیںاور نادیدہ قوتوں کے مہرے بن جائیں کامیاب نہیں ہونگے، نوازشریف کی راہ میں رکاوٹیں پیداکرکے اُن کی حب الوطنی کو ختم نہیں کیاجاسکتا،پہلے بھی مشکلات سے سرخروہوئے آئندہ بھی سرخروہونگے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایاہے،اُن پر غداری کا الزام لگاناتوہین آمیز عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ نوازشریف کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور ملک کے 21کروڑعوام اس سازش کو ناکام بنادیں گے،مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ(ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہرالیکشن میں سرخرو کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ورثے میں ملے معاشی مسائل سے قوم کو نجات دلانے کاکریڈٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کوجاتاہے،قائد نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے دن رات عوامی خدمت کی اورملک کو اندھیروں سے نکالا اورروشن پاکستان کی بنیاد رکھی،یہ خدمت مخالفین کو ہضم نہیںہورہی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کو چھوڑنے والوں کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا اورالیکشن 2018ء میں کامیاب ہو کرپاکستان مسلم لیگ(ن) ہی حکومت بنائے گی اور عوامی خدمت جاری رکھے گی۔