Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی امیدواروں کو فوری میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس طلب کر لیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 27 مئی 2018 11:27

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی امیدواروں کو فوری میدان میں اتارنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی امیدواروں کو فوری میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کےحوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی امیدواروں کو فوری میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس 31 مئی سے طلب کیے گئے ہیں۔اس اجلاس میں امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امیدواروں کے نام فائنل کرنے کا یہ عمل 31مئی سے 2 جون تک مکمل ہو گا۔جس کے بعد 31مئی کو اسلام آباد کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا جب کہ 2 اور 3 جون کو پنجاب کے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا،4 جون کا فاٹاا اور خیبرپختوخوا کے امیدواروں کا اعلان ہو گا۔

5 جون کو سندھ جب کہ 6 جون کو بلوچستان کے امیدواروں کا اعلان ہو گا۔دوسری طرف الیکشن نزدیک آتے ہی سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ فی الوقت کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔یاد رہے کہ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔

اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔جے یو ایف،،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو ئیں۔ کپتان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی ہوا بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔جس سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن متاثر ہوئی۔اور پاکستان مسلم لیگ ن کے 60 سے زائد رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات