Live Updates

حمزہ شہباز سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں،سیاسی امور زیر غور آئے

اتوار 27 مئی 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور ایم این اے حمزہ شہباز شریف سے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق اراکین اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے خصوصی ملاقاتیں کیںملاقات کرنے والوں میں ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی ماجدظہور،صدر ن لیگ سوئٹزر لینڈامجدچوہدری،یاسر گجر،ڈاکٹر لیاقت،شہزاد منشی،حشمت شاہ اور احمد بٹ شامل تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ تعمیر و ترقی،خوشحالی کے ہر منصوبے پرشیر کی مہر ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں 70 سالوں سے مسلم لیگ ن کے سواء کسی نے بھی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیاانہوں نے کہا کہ قوم تعمیر و ترقی کا مطلب جان چکی ہے انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب قوم کو سبز باغ نہ دکھائیں قوم سب کچھ جان چکی ہے اور قوم آپ کے خوابوں میں بھٹکنے والی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018 ء میں پاکستان مسلم لیگ ن ایک بڑی قوت بن کر سامنے آئیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن اگلی حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار رہیںاس موقع پر ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے امجد چوہدری اور یاسر گجر کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات