ماسٹرٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ عید الفطرکے بعد اسلام آباد میں کھیلی جائے گا، شاہد بلوچ

اتوار مئی 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور صدر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے مشیر شاہد بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ماسٹرٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ عید الفطرکے بعد پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گا جس میں ملک بھر سے دس ٹیموں کے 32 مرد اور 16 خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ان ٹیموں کا تعلق پاکستان واپڈا،، پاکستان آرمی، ہائرایجوکیشن ، نیشنل ہائی ویز،،پاکستان ریلوے ، پنجاب،، سندھ،، بلوچستان،، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد شامل ہیں، شاہد بلوچ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریا ں زور و شور پر ہیں۔