دکھی انسانیت کی خدمت دنیا میں سکون اور آخرت میں بخشش کا ذریعہ ہے ‘رمضان کے بابرکت مہینے میں مخیر حضرات کو چائیے کہ وہ رمضان کے مہینے میں یتیم‘بے سہارا،غریب بچوں اور بیوہ خواتین کو عید اور رمضان کی خوشیوں میں یاد رکھیں

انجمن تاجران ضلع باغ کے صدر حافظ طارق محمود کی بات چیت

اتوار 27 مئی 2018 21:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) انجمن تاجران ضلع باغ کے صدر حافظ طارق محمود نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے دنیا میں سکون اور آخرت میں بخشش کا زریعہ ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مخیر حضرات کو چائیے کہ وہ باالخصوص رمضان کے مہینے میں یتیم،بے سہارا،غریب بچوں اور بیوہ خواتین کو عید اور رمضان کی خوشیوں میں یاد رکھیں اور ان کی مالی امداد کر کے دنیا اورآخرت میں کامیابی حاصل کریں انہوں نے کہا کہ اعوان ویلفیئر سوسائٹی کے زمہ داران وعہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے رمضان کے بابرکت مہینے میں غریب لوگوں کو رمضان پیکج دیا ہے اعوان ویلفیئر سوسائٹی کی سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی اعوان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام غربا مساکین اور یتیم بچوں میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت چیئرمین حلقہ وسطی باغ محمد صدیق اعوان نے کی جبکہ تقریب سے تنظیم کے چیئرمین گل افسر اعوان،وائس چیئرمین ڈاکٹر امتیاز اعوان،سیٹج سیکرٹری کے فرائض نذیر اکبر اعوان نے دئیے،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد آصف اعوان،سردار حنیف خان،نوراحمد اعوان،راجہ اظہار الحق،اور دیگر نے خطاب کیا حافظ طارق محمود نے کہا ہے کہ ہماری سیاست اور تجارت حضورؐ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق ہو تو ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 2005 کے زلزلہ میں پوری دنیا سے ہماری مدد کے لیے آئے اور ہماری مدد کی انہوں نے کہا کہ جس آدمی کا جذبہ خدمت خلق سے سرشار نہیں ہے وہ اس آدمی کا دنیا میں آنا ہی فضول ہے آئندہ ہم کوشش کریں گے کہ سینکڑوں کی تعداد میں ہم مستحق لوگوں کی مدد کر سکیں آج انہوں نی50مستحق لوگوں کو رمضان پیکج دیا انہوں نے کہا ہم نے انجمن تاجران کے سابق دور میں چند ساتھیوں کی مدد سے تقریبا15لاکھ روپے لوگوں کی مدد کی ہے اس کو جاری وساری رکھیں گے۔