آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسویشن کی جدوجہد رنگ لے آئی‘ گرمائی تعطیلا ت کی فیس نہ لینے کا نوٹیفکیشن منسوخ

پیر 28 مئی 2018 18:40

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسویشن کی جدوجہد رنگ لے آئی ۔گرمائی تعطیلا ت کی فیس نہ لینے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کا شکریہ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سیکرٹریٹ تعلیم نظامت تعلیم کالجز و سکولز کی جانب سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو گرمائی تعطیلات کی فیس لینے سے روک دیاتھا ۔

اس پر آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز وکالجز ایسویشن سراپا اجتجاج بن گئی اور اس غیر منصفانہ اور ظالمانہ حکم کو واپس لینے کی تحریک کی اس پر وزیر اعظم صاحب نے خصوصی نوٹس لیا اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تنظیم کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے اسکو منسوخ کر کے نیا حکم جاری کیا گیا جسکی رو سے چھٹیوں کی فیس لی جا سکے گی البتہ یکمشت کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر فیس وصول کئے جانے کے احکامات صادر فرمائے APSCAنے اس فیصلہ پر وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کا بطور خاص شکریہ ادا کیا جنہوں نی50ہزار سے زائد لوگوں کا چولھا بجھنے سے روکا اور رمضان المبارک کی ان بابرکت ساعتوں میں ذہنی اذیت سے نجات دلائی۔

(جاری ہے)

APSCAکے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد خالد کھوکھر نے مرکزی صدر چوہدری محمد اقبال اور سر پرست خواجہ عبدالمنان صاحب کو بھی مسلسل جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔اُنہوں نے APSCAکے تمام ممبران اور ضلعی باڈیز کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اتحاد یکجہتی کامظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :