موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سالانہ 54 ارب ڈالر کی ضرورت ہے-مشاہداللہ خان
وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت10 کروڑ درخت لگائے گئے -برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو
میاں محمد ندیم منگل 29 مئی 2018 12:08
(جاری ہے)
موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے چین سے زیر زمین پانی کے ٹینک بنانے کے منصوبے کے لیے ابتدائی بات چیت کی ہے۔
اس تکنیک کے تحت سیلابی پانی کو محفوظ کر کے بوقت ضرورت استعمال کیا جا سکتا ہے۔مشاہد اللہ نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے الگ وزارت بنائی اور وفاقی بجٹ میں اس کے لیے 8 فیصد بجٹ کا مختص ہونا بھی بڑی بات ہے۔ ان کی وزارت کے ماحول کی بہتری کے لیے قابل ذکر عملی اقدام کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت10 کروڑ درخت لگائے گئے جبکہ اسلام آباد میں گھر گھر شجر پروگرام کے تحت طلبا سے درخت لگوائے گئے۔اس ضمن میں انھوں نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ارب 22 کروڑ درخت واقعی لگے ہوتے تو پشاور میں اس وقت برفباری ہو رہی ہوتی، اور اس پر وہ تحریک انصاف کو سیلوٹ کرتے۔کراچی میں 2015 کے بعد اس سال بھی گرمی کی شدید لہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2015 میں ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں تھی، اس سال بھی گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدام دیکھنے میں نہیں آئے۔اس حوالے سے سوال پر مشاہد اللہ نے کہا کہ ان کی وزارت کے تحت آگاہی مہم چلائی گئی اگرچہ یہ ان کی انتظامی ذمہ داریوں میں شامل بھی نہیں تھا۔گلیشیئر پگھلنے، سمندری سطح بڑھنے اور سیلابی صورتحال سے زرعی اراضی زیر آب آنے کا امکان پاکستان کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے۔مشاہد اللہ نے کہا کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران تیزی سے کام ہوا ہے۔ پاکستان میں بھی رد عمل موجود ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت یقیناً ہے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.