پوری قوم قبائل کو ترقی کے دائرے میں دیکھنا چاہتی ہے‘ ظاہر شاہ

منگل 29 مئی 2018 12:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ اور دیگر عہدیداروں نے فاٹا انضمام کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مرکزی اور صوبائی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام کے فیصلے سے صوبے میں معاشی انقلاب برپا ہوگا ،فاٹا قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے بیرونی سرمایہ کاروں کے سا تھ ساتھ مقامی سرمایہ کار بھی اب فاٹا کا رخ کر یںگے، فاٹا انضمام سے صوبے میں حکومتی رٹ قائم ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار اٴْنہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تاجر رہنما مصطفی کمال ،حاجی شاہ خالد صراف،غلام سرور صراف،نور گل مہمند،سجاد صراف اور دیگر بھی موجود تھے۔ مقر رین نے کہا کہ فاٹا انضمام کے حوالے سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متفقہ قرار داد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پوری قوم قبائل کو ترقی کے دائرے میں دیکھنا چاہتی ہے، فاٹا انضمام سے مرکزی حکومت کے اعلان کردہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے خوشحال آئے گی۔

متعلقہ عنوان :