صدرپی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل منڈول میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کریںگے

منگل 29 مئی 2018 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل 30 مئی بروز بدھ کو منڈول میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کریں گے جبکہ31 مئی بروز جمعرات کو گالف مارکی راولپنڈی میں،یکم جون بروز جمعتہ المبارک کوپلندری میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کریں گے، جبکہ 2جون بروزہفتہ کوباغ میںجبکہ 3 جون بروزاتوار بانڈی عباس پور میں جبکہ 4 جون بروز سوموار کو تراڑکھل میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کریں گے۔