معروف عالم دین مولاناعلی محمد دارِ فنا سے دارِبقاء کی طرف عازم سفر کر گئے‘نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک

منگل 29 مئی 2018 18:19

کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) معروف عالم دین ، خطیب جامع مسجد نڑالی (بندونکہ) مولاناعلی محمد دارِ فنا سے دارِبقاء کی طرف عازم سفر کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ نڑالی میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں مقررین نے مر حوم علاقہ نڑالی اور گرد ونواح کے لیے دینی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مرحوم کی وفات کو علاقہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا۔ دریں اثناء صحافیوں نثار احمد صائم، ظفر اقبال ظفر، ملک محمد فاروق گوہر نے مولانا علی محمد کی اچانک وفات پر غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :