جسٹس ر ناصرالملک کی بطورنگران وزیراعظم نامزدگی انتہائی خوش آئند اقدام ہے، زبیر محمود مغل

منگل 29 مئی 2018 21:52

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث بھکرکے ضلعی امیر وممبرکورامن کمیٹی زبیرمحمودمغل نے کہا ہے کہ جسٹس ر ناصرالملک کی بطورنگران وزیراعظم نامزدگی انتہائی خوش آئند اقدام ہے جس پرتمام سیاسی مذہبی جماعتوں کی طرف سے اظہار اطمینان اس بات کا مظہر ہے کہ نگران وزیراعظم ملک و قوم کے لئے ایک شفاف اور فری الیکشن کرائیں گے تاکہ اس ملک کو ایسی قیادت میسر آسکے جوعوامی مینڈیٹ کی حامل ہو کیونکہ ملک میں کرپشن کی جڑیں اتنی مظبوط ہو چکی ہیں جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے احتساب سب کا کوعملی طورپراپنایا جائے قومی وسائل کو شیرمادر سمجھ کرہڑپ کرنے والے ہرکرپٹ شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ملک میں دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں پر پوری قوم فخرکرتی ہے جمہوریت کے استحکام کیلئے سپہ سالار افواج پاکستان کا وژن قومی امنگون کا ترجمان ہے ریاست سے بڑھ کر کوئی نہیں پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے تاکہ ان کے مذموم عزائم کی تکمیل نہ ہو سکی