Live Updates

تحریک انصاف 2018 ء کا الیکشن جیت کا وفاق سمیت صوبوں میںبھی حکومت بنائیگی‘صمصام علی بخاری

شریف فیملی کی کرپشن کے چرچے پورے ملک میںسنائی دے رہے ہیں‘سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب

منگل 29 مئی 2018 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی 2018 ء کا الیکشن جیت کا وفاق سمیت صوبوں میںبھی حکومت بنائیگی، چند ماہ بعد چیئرمین عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوںگے، تحریک انصاف کی حکومت ہنگامی بنیادوں پر غریب عوام کو غربت کی چکی سے نجات دلائے گی، ان خیالات کااظہار سید صمصام علی بخاری نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کی کرپشن کے چرچے پورے ملک میںسنائی دے رہے ہیں،نوازشریف کی کرپشن میں مریم نوازبرابر کی شریک ہیں، (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام رہی ہے، موجود ہ حکمرانوں نے عوام کو غربت ، بیروزگاری اور لاقانونیت کے تحفے دیئے ہیں، نوازشریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے اداروں کے خلاف زہراگل رہے ہیں ، نوازشریف کابیان پاکستان کے لئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے ،سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ جنرل (ر) اسددرانی کے خلاف کاروائی اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا خوش آئند ہے ، انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا بیان اسد درانی سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور ان کے خلاف بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان کے خلاف بھی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات