Live Updates

نگراں وزیر اعلی کے لیے ناصر کھوسہ کا نام فائنل ہونے پر تحریک انصاف میں اختلافات

ہم نے کامران رسول کا نام تجویز کیا تھا لیکن میاں محمود ناصر کھوسہ کا نام تجویز کرآئے، پی ٹی آئی پنجاب کے عہدیداران اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید پر برہم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 مئی 2018 11:54

نگراں وزیر اعلی کے لیے ناصر کھوسہ کا نام فائنل ہونے پر تحریک  انصاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 مئی2018ء) نگراں وزیر اعلی کے لیے ناصر کھوسہ کا نام فائنل ہونے پر تحریک ا نصاف میں پھوٹ پڑ گئی۔اراکین اسمبلی اور اہم عہدیداران نے خدشات کا اظہار کرنے کے لیے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب ناصر کھوسہ کا نام فائنل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں اختلافات سامنے آ گئے۔

بعض اراکین اسمبلی نے اسے اپوزیشن لیڈر کا ذاتی فیصلہ قرار دے دیا۔ذارائع کے مطابق نگران وزیر اعلی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے اکثر اراکین کامران رسول کے نام پر راضی تھے۔جب کہ محود الرشید کو کامران رسول کے نام پر اختلاف تھا۔ناصر کھوسہ کے حوالے سے تحریک انصاف کے اجلاسوں میں یہی کہا گیا کہ ان کے آنے سے ن لیگ کا بیوروکریسی گروپ مضبوظ ہو گا۔

(جاری ہے)

ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں نہ لیا گیا۔اراکین اسمبلی اور اہم عہدیداران اس حوالے سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو خط لکھ کر اپنے خدشات کا اظہار کریں گے۔تحریک انصاف کے پانچ اراکین اسمبلی نے تو ایسے کاغذات بھی عمران خان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ثابت کیا جا سکے گا اپوزیشن لیڈر نے بطور چئیرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نمبر 1 آخری چند روز میں ایسی چیزوں کو بھی کلئیر کر دیا ہے جو کہ حکومت کی کرپشن کے ثبوت تھے۔

یاد رہے کہ ناصر سعید کھوسہ کو نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا تھا ۔ ناصر سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے جسٹس آصف کھوسہ کے بھائی ہیں جوکہ پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے پانچ رکنی بنچ میں بھی شامل تھے۔تاہم اب پاکستان تحریک انصاف میں نگراں وزیر اعلی کے حوالے سے اختلافات پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ بیشتر اراکین کا خیال ہے کہ ناصر کھوسہ شریف برادران کے قریب ہیں۔جس سے ن لیگ کا بیوروکریسی گروپ مضبوط ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات