چوہدری نثار میں بچپنا ہے،

ان کی وجہ سے نوازشریف سے ڈانٹ پڑی ،ْ

بدھ 30 مئی 2018 14:18

چوہدری نثار میں بچپنا ہے،
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے، انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔مجھے ان کی وجہ سے نوازشریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان نوازشریف کے دوست اوران کے خلاف ہوتے تھے اور ان کی شکایت کی وجہ سے نوازشریف سے انہیں ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔شہبازشریف نے بتایا کہ چوہدری نثار نے 1988ء میں بھی نواز شریف سے انہیں جھاڑ پلوائی تھی، ان کو بچوں کی طرح منانا پڑتا ہے۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار اب بھی مان جائیں گے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔