Live Updates

شہبازشریف نےالیکشن میں مسلم لیگ ن کا انتخابی نعرہ پیش کردیا

الیکشن میں ن لیگ کا بیانیہ’’کام کوعزت دو،ووٹ کوعزت دو‘‘ہوگا،کام کوعزت دینے سے ہی ووٹ کی بھی عزت ہوتی ہے،چیلنجز کےباوجود پنجاب میں برق رفتاری سےکام کیا،ہم نے44 فیصد بجٹ سرائیکی بیلٹ پرخرچ کیے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 مئی 2018 14:56

شہبازشریف نےالیکشن میں مسلم لیگ ن کا انتخابی نعرہ پیش کردیا
راجن پور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن2018ء میں ن لیگ کابیانیہ’’کام کوعزت دو،ووٹ کوعزت دو‘‘ہوگا، کام کوعزت دینے سے ہی ووٹ کی بھی عزت ہوتی ہے،چیلنجز کے باوجود پنجاب میں برق رفتاری سے کام کیا،ہم نے 44 فیصد بجٹ سرائیکی بیلٹ پر خرچ کیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راجن پور کےدورے کے موقع پر نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوامید ہے کہ الیکشن بروقت ہونے چاہیے۔

میرے نزدیک انتخابات میں تاخیرسے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ ہمارے کچھ مخالفین کے نزدیک الیکشن میں تاخیر سے فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018 میں ن لیگ کابیانیہ کام کو عزت دو،ووٹ کو عزت دوہوگا۔

(جاری ہے)

کام کوعزت دینے سے ہی ووٹ کی عزت ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا کےکسی ملک میں سو فیصد کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔ نیب اورعدالت عظمیٰ ایکٹو ہیں، یہ ان کا حق ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت ہوجائے تومجھے الٹا لٹکا دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیلنج کیا کہ میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ کرپشن ثابت ہو توقرار واقعی سزا کیلئے بھی تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان روزوں کے مہینے میں بھی جھوٹ بولنے سے پرہیز نہیں کرتے۔ مجھ پر پاناما کیس میں رشوت کی پیشکش کا الزام لگایا گیا۔

مجھ پرمنی لانڈرنگ ،ملتان میٹرومیں کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔ عمران خان یا ان کا وکیل عدالت میں آتے ہی نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان جھوٹے اور لغو الزامات عدالت میں ثابت نہیں کرسکے۔ پنجاب میں بھی نچلی سطح پرکرپشن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین میں70ارب روپے کی بچت کی گئی۔ بجلی کے پیداواری منصوبوں میں 150 ارب روپے کی بچت کی۔

بعدازاں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز کے باوجود برق رفتاری سے کام کیا۔ پنجاب میں اپنے وسائل سے بجلی کے منصوبے لگائے۔ ہم نے 44 فیصد بجٹ سرائیکی بیلٹ پر خرچ کیے۔ مریضوں کو سی ٹی اسکین کی سہولت مفت میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی منصوبے لگائے اور لوڈشیڈنگ ختم کی۔ اگلی حکومت میں راجن پور کو ادویات بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ اچھی شہرت کے حامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات