رنویر سنگھ کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کے خواہش مند

بدھ 30 مئی 2018 15:37

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپناکپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ایئر پورٹ پر معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرائوں،میں اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کا سوچتا ہوں لیکن ابھی میری پوری توجہ اداکاری پر ہے،رنویر سنگھ ان دنوں روہت شیٹھی کی فلم ’’سمبا‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :