ْایڈیشنل سیشن جج نصیرآباد ظفر جان بلوچ کی عدالت نے ملزم عبدالسلام عرف سلیم کو جرم ثابت ہونے پر زیردفعہ b۔302ت پ میں عمر قید سخت اور مبلغ تین لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے ورثہ مقتولہ مسمات فتح خاتون کو اداکرنے کا حکم سنادیا

بدھ 30 مئی 2018 16:38

ڈیر ہ مرادجمالی۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج نصیرآباد ظفر جان بلوچ کی عدالت بمقام ڈیرہ مرادجمالی نے ملزم عبدالسلام عرف سلیم کو جرم ثابت ہونے پر زیردفعہ b۔

(جاری ہے)

302ت پ میں عمر قید سخت اور مبلغ تین لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے ورثہ مقتولہ مسمات فتح خاتون کو اداکرنے کا حکم سنایا عدم ادائیگی معاوضہ مزید 6ماہ قید محض کافیصلہ سنایا جبکہ معززعدالت نے ملزم کو ایک اور مقدمے میں ناجائزا سلحہ رکھنے پر جرم زیردفعہ 13ای آرمز آرڈیننس میں تین سال سزا سخت اور مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر 6ماہ قید محض کافیصلہ بھی سنایا گیا استغاثہ کے مطابق 27اپریل 2017بوقت ڈیڈھ بجے رات ملزم عبدالسلام عرف سلیم اپنے والد میاں خان کے ساتھ ملکر گوٹھ شاہ میر عمرانی میں بلند آواز میں اپنی بیوی مسمات فتح خاتون کو صادق نامی شخص کے ساتھ سیاہ کار قرار دے کر شارٹ گن سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا سرکار کی جانب سے مقدمے کی پیروی ڈی پی پی شیردل خان رئیسانی نے کی ۔