پی ٹی آئی کھوئی رٹہ کی طرف سے افطارڈنر بد نظمی کا شکار اسٹیج پر مائیک چھیننے کے زبردست مقابلے

مقامی راہنمائوں کو خطاب کا موقع نہ دیا گیا

بدھ 30 مئی 2018 17:12

سیری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پی ٹی آئی کھوئی رٹہ کی طرف سے افطارڈنر بد نظمی کا شکار اسٹیج پر مائیک چھیننے کے زبردست مقابلے مقامی راہنمائوں کو خطاب کا موقع نہ دیا گیا افطاری کے انتظامات ناقص لوگ پانی کو ترستے رہے اور انتظامیہ کو بُرا بھلا کہتے رہے اسٹیج پر جگہ کم ہونے کے باعث مہمان لیڈروں کو بھی اسٹیج پر جگہ نہ مل سکی تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کھوئی رٹہ نثار انصر ابدالی کی جانب سے افتار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم بیریسٹر سلطان محمود چوہدری تھے جس میں نا قص انتظامات کی وجہ سے ہر طرف ہلڑ بازی اور بد نظمی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا اسٹیج چھوٹا ہونے کی وجہ سے باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کو بھی اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ نہ ملی پی ٹی آئی کے جنو نیوں نے اسٹیج پر قبضہ جمائے رکھا اور اور مائیک چھیننے کے مقابلے ہوتے رہے نثار انصر ابدالی نے بھی جنو نیوں کو کھلی چھٹی دے رکھی تھی جس کی وجہ سے مقامی اور باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کو بھی خطاب کا موقع نہ مل سکا جس سے لیڈرشپ میں خاصی ناراضگی دیکھنے کو ملی انتظامات کم ہونے کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا روزہ دار کھجوروں اور پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :