وزیر اعظم فاروق حیدر کی ہدایت پر میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ کی برسی کی تقریب یکم جون کو منعقد ہو گی

بدھ 30 مئی 2018 18:31

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموںو کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ کی برسی کی تقریب یکم جون 2018 (16رمضان المبارک ) میونسپل کارپوریشن ہال میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ہوں گے جبکہ تقریب کی صدارت کنونیئر آل پارٹیزحریت کانفرنس (م) فیض احمد نقشبندی کریں گے تقریب میں جملہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان شرکت کریں گے ۔