میپکو نے اپریل 2018ء میں 77بجلی چور پکڑلیے، 20لاکھ 16ہزار روپے مجموعی جرمانہ عائد

بدھ 30 مئی 2018 19:28

ملتان۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس چیکنگ ٹیموں نے ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اپریل 2018؁ء کے دوران77بجلی چورپکڑ لئے ۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر20لاکھ16ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا اور پہلے سے عائد کی گئی جرمانے کی رقم میں سی5 لاکھ57ہزارروپے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے ہیں ۔

منیجر ایم اینڈ ایس انجینئر عباس لاشاری کی سربراہی میں چیکنگ ٹیموں نے ملتان شہر میں گارڈن ٹائون سب ڈویژن میںایک بجلی چور کو8700روپے،ولایت آباد سب ڈویژن میں2 صار فین کو213260روپے،شجاع آبادڈویژن کے زیر انتظام جلال پورپیروالہ سب ڈویژن میں ایک صارف کو 195970روپے ، سکندرآبادسب ڈویژن میں دو صارفین کو 328430روپے، کبیروالہ ڈویژن کے زیر انتظام کبیروالہ سب ڈویژن میںایک بجلی چور کو12620روپے، مخدوم پور سب ڈویژن میں ایک بجلی چور کو 11400روپے،کوٹ ادو ڈویژن کے زیر انتظام کوٹ ادو فرسٹ سب ڈویژن ایک صارف کو 10950روپے، چوک سرور شہیدسب ڈویژن میں ایک بجلی چور کو88580روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

کوٹ خادم علی سب ڈویژن ساہیوال میں 2بجلی چوروں کو20860روپے،خانیوال ڈویژن کے زیر انتظام خانیوال فرسٹ سب ڈویژن میں ایک بجلی چور کو10620روپے،جہانیاں سب ڈویژن میں ایک بجلی چور کو 19360روپے، عارفوالہ ڈویژن کے زیر انتظام قبولہ سب ڈویژن میں 12بجلی چوروں کو180030روپے،ساہیوال روڈ سب ڈویژن میں 10بجلی چوروں کو194160 روپے، سٹی سب ڈویژن عارفوالہ میں دوبجلی چوروں کو37410روپے، احمد یار سب ڈویژن میں12صارفین کو119030روپے،رورل سب ڈویژن عارفوالہ میں 8صارفین کو213910روپے اورفاضل پورسب ڈویژن راجن پور میں16بجلی چوروں کو332540 روپے جرمانہ عائد کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :