بلوچستان عوامی پارٹی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند اُمید وار وں سے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کرلیں

بدھ 30 مئی 2018 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پاررٹی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند اُمید وار وں سے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کرلی بی اے پی کے مرکزی سیکرٹر یٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند حضرات قومی اور مخصوص نشتوں کے اسمبلی کے ٹکٹ کے لیے ایک پچاس ہزار روپے جب کہ صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے لئے تیس ہزار روپے کے بنک ڈرافٹ بنا م صدر بلوچستان عوامی پارٹی کے ہمراہ درخواست فارم بی اے پی کے کیمپ آفس علمدار روڈمیں 5جون سے قبل جمع کرائے جاسکے نگے پارٹی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پارلیمانی بورڈ میرٹ پر جاری کر ے گا اُمید وار کی اہلیت آئین پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مروجہ قوانین کے مطابق ہونا ضروری ہے پارٹی صدر جناب میر جام کمال خان کی ہدایت پر مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو 31مئی سے پارٹی آفس میں بوقت 1بجے سے شام 5بجے تک اُمید واروں سے درخواستیں وصول کرینگے درجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔