ماہ رمضان میں عوام عہد کریں کسی آزمودہ سیاستدان نما لٹیروں سے دھوکہ نہیں کھائیں گے، عبدالغفار خان

بدھ 30 مئی 2018 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے صدر عبدالغفار خان نے کہا ہے کہ عوام اس رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں عہد کرلیں کہ اس ماہ مقدس میں یہ کر لیں کے آزمودہ سیاستدان نما لٹیروں اور انکے حالی موالیوں سے دھوکہ نہیں کھائیں گے اور کسی نام نہاد جماعت اسلامی یوتھ اپنے قائدین کے توقعات پر پورا اترے گی ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ 2018 کے عام انتخابات قریب آ چکے ہیں عوام نام نہاد لبرل ، سیکولر ، نالائق ، آزمودہ اور نیا جال لانے والے پُرانے شکاریوں، زرداریوں ،سرداروں چودھریوں ، خان ،وڈیروں اور شریفوں سے دھوکا نہیں کھائیں گے جے آئی یوتھ لوٹوں سے بھرے ٹائیٹینک ڈبو دے گی اور آستین کے سانپوں اور بچھوؤں کو بھی دودھ نہیں پینے دے گی اور اس بار عوام صر ف اور صرف جماعت اسلامی کی امانت ، دیانت ، خدمت اور صداقت سے آزمودہ قیادت ہی کو منتخب کر کے ملک کی باگ ڈور جماعت اسلامی کے ہاتھوں میں دیکر حقیقی آزادی اور روشن مستقبل کی منزل حاصل کر کے رہیں گے، جماعت اسلامی اقتدار حاصل کرتے ہی پہلی ترجیح میں نوجوانوںکو تعلیم ، صحت، روزگاراور کھیل کی تعمیری سرگرمیوںکی سہولیات فراہم کرے گی جے آئی یوتھ خیبر پختونخوانوجوانوں کی واحد منتخب تنظیم ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے ساڑھے چار لاکھ نوجوانوں کی طاقتور تعداد سے نوازا ہے یہ ایٹم بم سے بڑھ کر موثر ہتھیار ہے ،جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنان یہ انقلابی پیغام گلی گلی، نگر نگر اور ایک ایک گھر تک پہنچارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اس دفعہ حقیقی تبدیلی کا عزم کر چکے ہیںاور لیڈری کے نام پر ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرا کے ان سب کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دینگے عوام بیدار ہو چکے ہیںاور وہ اس بار کارکردگی سے خالی خوشنما نعروں سے انشا ء اللہ ہر گز دھوکہ نہیں کھائیں گے عوام انشاء اللہ 2018 کے جنرل الیکشن میں لوٹوں کے ٹائیٹینک بھی غرق کردیں گے اور زردار سانپوں اوربچھوؤں کو بھی دودھ نہیں پلائیں گے لہٰذا جے آئی یوتھ کے تمام کارکنان اور ہر سطح کی قیادت متحرک ہو کر ملک کے تما م نوجوانوں کو بالخصوص اور دیگر عام ووٹر ز کو بالعموم متحرک کر رہے ہیںاور ہر ایک گھر اور ہر ایک اہل وطن کے در وازے پر دستک دے رہے ہیں کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ یہ عہد کرلیں کہ نام نہاد لبرل ، سیکولر ، نالائق ، آزمودہ اور نیا جال لانے والے پُرانے شکاریوں، زرداریوں ، بنی گالوں ، سرداروں چودھریوں ، خان ،وڈیروں اور شریفوں سے دھوکا نہیں کھائیں گے اور اس بار صر ف اور صرف جماعت اسلامی کی امانت ، دیانت ، خدمت اور صداقت سے آزمودہ قیادت ہی کو منتخب کر کے ملک کی باگ ڈور جماعت اسلامی کے ہاتھوں میں دیکر حقیقی آزادی اور روشن مستقبل کی منزل حاصل کر کے رہیں گے وہ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں بلائے گئے جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کی صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی انھوں نے تمام اضلاع سے آئے ہوئے صدور ، جنرل سیکرٹریز اور جے آئی یوتھ خیبر پختون خوا کی کابینہ کیارکان کا جنرل کونسل کے رمضان المبارک میں اجلاس میںبھرپور شرکت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔