بھارت بیرونی قوتوں کی شہ پر دہشت گردی کے ذریعہ خطہ کا امن برباد کر رہا ہے،حافظ محمد سعید

بھارتی فوج نے نام نہاد جنگ بندی کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی تیز کر دی

بدھ 30 مئی 2018 22:26

بھارت بیرونی قوتوں کی شہ پر دہشت گردی کے ذریعہ خطہ کا امن برباد کر رہا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت بیرونی قوتوں کی شہ پر دہشت گردی کے ذریعہ خطہ کا امن برباد کر رہا ہے۔بھارتی فوج نے نام نہاد جنگ بندی کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی تیز کر دی۔ ہر روز نہتے کشمیریوں کا قتل اور ان کی املاک برباد کی جارہی ہیں۔ کشمیراور پاکستان لازم و ملزوم ہیں انہیں کسی صورت جدا نہیں کیا جاسکتا ۔

مظلوم کشمیریوں کی لازوال قربانیوں نے آزادی کشمیر کی منزل کو قریب کر دیا ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے۔کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بناکر نہیں رکھ سکتا۔ مقامی ہال میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اتحادی ممالک افغانستان میں شکست پر پاکستان سے انتقام لینے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وطن عزیزپاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے بھارت کو شہ دی جارہی ہے اور اس ملک کو میدان جنگ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاکستان اس وقت مشکلات سے دوچار ہے مگر یہ سب کچھ وقتی ہے۔ فرقہ واریت امت مسلمہ کے لئے زہر قاتل ہے امت کے وجود کو مستحکم کرنے کے لئے اس ناسور سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔ پاکستان لاالہ الا اللہ کی جاگیر ہے مسلمان قرآن و سنت کا پرچم تھام لیں تو فرقہ واریت ختم ہو جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ ساٹھ سے زائد ملکوں کو اللہ نے ہر قسم کے وسائل کی دولت سے نواز رکھا ہے اگر یہ اتحادویکجہتی کا مظاہرہ کریں تو مسلمانوں کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کا کھل کر ساتھ دیں اور انہیں آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے تسلط سے نجات دلانے کی کوششیں کریں وہ وقت دور نہیں جب کشمیری مسلمان ان شا ء اللہ آزاد فضا میں سانس لیں گے۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیرسمیت دیگر خطوں میںمسلمانوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ وہ جو چاہیں کرتی ر ہیں کوئی ان کاہاتھ روکنے والانہ ہو۔ مسلم حکمرانوں کو متحدہو کر ملکوں و معاشروں کے دفاع کیلئے جرأتمندانہ پالیسیاں ترتیب دینی چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت آئے دن کنٹرول لائن پر بار بار فائرنگ کر کے پاکستان کی خاموشی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔

حکومت کو اس مسئلہ پر بھرپور ردعمل دینا چاہئے اور عالمی سطح پر بھی بھارتی دہشت گردی کو اٹھانا چاہئے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تیزی آنے سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اورپاکستانی بارڈ پر باربار جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے جس سے کئی معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستانی قوم کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے‘ مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت بیرونی قوتوں کی شہ پر خطہ کا امن برباد کر رہا ہے۔ ساڑھے آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ پاکستانی دریائوں پر غیر قانونی ڈیم بنائے جا رہے ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔ بھارت کوجنوبی ایشیا کا امن برباد کرنے سے باز رہنا چاہئے۔ اتحادی ملکوں کے خطہ سے نکلنے کے بعد وہ مقبوضہ کشمیر پر بھی اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔