Live Updates

خیبرپختونخوامیں ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی بنیاد رکھتے ہوئے میرٹ کا نظام وضع کیا ہے،اسدقیصر

صوبہ میں غریب اور امیر کا فرق کا خاتمہ کرکے یکساں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا،پی ٹی آئی نے غریب کی خوشحالی کی راہ میں حائل مخصوص مائنڈ سیٹ کو تبدیل کیااور عام عوام کو اپنے حقوق کیلے کھڑا کرنے اور ان میں شعور پیدا کرنے کیلئے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے ،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

جمعرات 31 مئی 2018 17:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) سپیکرخیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوامیں عمران خان کے وژن کے مطابق ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی بنیاد رکھتے ہوئے میرٹ کا نظام وضع کیا ۔صوبہ میں غریب اور امیر کا فرق کا خاتمہ کرکے یکساں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

پی ٹی آئی نے غریب کی خوشحالی کی راہ میں حائل مخصوص مائنڈ سیٹ کو تبدیل کیااور عام عوام کو اپنے حقوق کیلے کھڑا کرنے اور ان میں شعور پیدا کرنے کیلئے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے ۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوامیں میرٹ اور انصاف کا نظام قائم کرکے اقرباء پروری کا خاتمہ کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔یہی وجوہات ہیں کہ عوام پالیسیوں کو پسند کرنے لگے ہیںاور دھڑادھڑ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے ان خیالات کا اظہار اے این پی کے دیرینہ کارکن نائب ناظم پنج پیر گوہر رحمان کی جانب سے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم این اے عاقب اللہ پی ٹی آئی ضلع صوابی کے صدر انورحقداد اور جنرل سیکرٹری میجر (ر)فداحسین بھی موجودتھے ۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک کو ایک ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو عمران خان کی صورت میں ہمارے درمیان موجودہے ۔

انشاء اللہ عوام کی طاقت سے آئندہ صوبوں سمیت ملک بھر میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہو ں گی اور عمران خان کی قیادت میں ملک میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔سپیکر نے کہا کہ سابقہ ادوار میں سبزوسرخ جھنڈوں اور شریعت کے نام پر ووٹ لینے والے عوام کو ورغلاکر بے وقوف بناتے رہے انہوںنے نہ تو صوابی کیلئے کوئی ترقیاتی کام کئے اور نہ ہی اسلامی قانون سازی کی ۔

انہوںنے کہا کہ اب کرپشن ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے صوابی کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کرنے والے عملی اور وعدے کے پکے لوگوں کا انتخاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سپیکرنے کہا کہ ایک جانب انہوںنے ضلع صوابی میں میگا ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرکے علاقے کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پید اکئے جبکہ دوسری جانب ان کے ہاتھوں صوبہ میں اسلامی قانون سازی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا ۔

سپیکر نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت جب بھی اقتدار میںآئی تو انہوںنے صوابی کو محرومیت سے دوچارکیا ۔پہلی حکومت میں گدون کی مراعات چھین لیں دوسری بارحکومت میں صوابی کا پانی چوری کرکے لوگوں کو بے روزگارکیا ۔انہوںنے کہا کہ عوام مسلم لیگ ،اے این پی اور ایم ایم اے کے اصلی چہروں سے بخوبی واقف ہو گئے ہیںاور آئندہ ان مداریوں کی باتوں میںنہیں آئیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات