سپریم کورٹ نے سکولوں کی فیسوں سے متعلق مختلف ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی ،فریقین کو نوٹس، جواب طلب کر لیا

جمعرات 31 مئی 2018 18:22

سپریم کورٹ نے سکولوں کی فیسوں سے متعلق مختلف ہائیکورٹس کے فیصلوں کے ..
لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے اسکولوں کی فیسوں سے متعلق مختلف ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی ،فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سکولوں میں فیسوں میں اضافہ کے خلاف مختلف ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی،درخواستگزاروں کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ان فیصلوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے،عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے عدالت از خود نوٹس لینے کے بارے میںسوچ رہی ہے،بڑے لوگوں نے اسکولز کھول کر والدین کا استحصال شروع کر رکھا ہے،اتنی تنخوا ہیں نہیں جتنی والدین کو فیسیں ادا کرنا پڑتی ہیں،تعلیم کاروبار یا صنعت نہیں بنیادی حق ہے،پرائیویٹ اسکول مافیا نے ملی بھگت کر کے سرکاری اسکولوں کا بیڑا غرق کر دیا ہے،آگاہ کیا جائے بچوں سے ود ہولڈنگ ٹیکس کس حیثیت سے وصول کیا جارہا ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔