موجودہ کرپٹ لیگ ٹولے سے قوم کو نجات مل گئی ‘ سید صمصام علی بخاری

تحریک انصاف حکومت میں آکر عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی

جمعرات 31 مئی 2018 18:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ قوم کو آج کرپٹ لیگ ٹولے سے نجات مل گئی ہے ،پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے ، تحریک انصاف اس پر قابو پائے گی، تحریک انصاف حکومت میں آکر عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات زرقا تیمورسہروردی کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر کے موقع پر کیا ۔

اس موقع عمرسرفرازچیمہ، ڈاکٹر شاہد صدیق خان، اعظم ملک، ندیم قادربھندر، انیلہ خواجہ، محمد کامران، عارف خان لاشاری،علی بخاری موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے وعدے بھی کھوکھلے نکلے ، پنجاب سمیت پورے میں کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ، ماہ رمضان کے مہینے میں عوام سحری اور افطاری کے وقت بجلی کو ترستی ہے جبکہ نوازشریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شور ڈال رہے ہیں کہ ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ ملک کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے جب تک سے اس سے چھٹکارا حاصل نہیں ہو جاتا ملکی معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا، (ن) لیگ نے کی حکومت نے ریکارڈ قرضے حاصل کرکے ملک کادیوالیہ نکا ل دیا ہے اورموجودہ حکومت آنے والی حکومت کے لئے مسائل کا پہاڑ چھوڑکر جا رہی ہے ۔ تحریک انصاف پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات زرقاتیمور سہروردی نے کہاکہ چیئرمین عمرا ن خان کا پیغام پورے ملک میں پھیل چکا ہے ، تحریک انصاف الیکشن جیت کر ملک میں حکومت بنائے گی اور غریب عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادو پر حل کرنے کی منصوبہ بندی کرے ، انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کا 100 دن کا پلا ن ملک میں تبدیلی کاباعث بنے گا۔