Live Updates

اب سیالکوٹ میں عوام کی عدالت میں خواجہ آصف سے مقابلہ ہوگا، عثمان ڈار

جمعہ 1 جون 2018 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میں خواجہ آصف کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ کی نااہلی بحال ہوگئی ہے‘ اب سیالکوٹ میں بڑا زبردست الیکشن میرے اور آپ کے درمیان ہوگا‘ میں نواز شریف اور مریم نواز کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ وہی سپریم کورٹ ہے جس پر آپ لوگ عدم اعتماد کرتے آرہے ہیں‘ تفصیلی فیصلہ پڑھ کر نظر ثانی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کریں گے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کردیا ہے اب میرا مقابلہ عوام کی عدالت میں خواجہ آصف سے سیالکوٹ میں ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا خواجہ آصف نے کہا کہ عثمان ڈار مجھے سیالکوٹ کی عوام کی عدالت میں شکست نہیں دے سکا میں خواجہ آصف کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ کی نااہلی بحال ہوگئی ہے اب سیالکوٹ میں بڑا زبردست الیکشن ہوگا آپ کے اور میرے درمیان۔

(جاری ہے)

میں نواز شریف اور مریم نواز کو پیغام دینا چاہتا ہوں خہ یہ وہی سپریم کورٹ ہے جس پر آپ لوگ عدم اعتماد کرتے آرہے ہیں۔ آپ لوگ معزز جج صاحبان کے تخلاف تضحیک آمیز جملے بولتے آرہے ہیں آج اسی سپریم کورٹ نے آپ کے وزیرخارجہ کو بحال کردیا ہے۔ آج کا جو فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں آیا ہے اس سے جو پروپیگنڈہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ہورہا تھا اب نہیں ہوگا خواجہ آصف نااہلی کا تفصیلی فیصلہ موصول نہیں ہوا تفصیلی فیصلہ پڑھ کر نظر ثانی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات