امریکی وزیر خارجہ کی اپنے جنوبی کوریا کے ہم منصب سے ٹیلیفونک بات چیت واشنگٹن اور

پیانگ یانگ کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال

جمعہ 1 جون 2018 16:25

ً،ْسیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) جنوبی کوریااور امریکی اعلیٰ سفارتکاروں نے ٹیلیفونک بات چیت کرکے واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان جاری مذاکرات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیول کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیک پومپیو کیساتھ 25منٹ تک ٹیلیفونک بات چیت کی اور پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان جاری روابط اور آئندہ دونوں ممالک کی ممکنہ سربراہی کانفرنس کے نتائج بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا بات چیت کے دوران مائیک پومپیو نے جنوبی کوریا کے ہم منصب کو انکی نیویارک میں شمالی کوریا کے سینئر عہدیداروں سے اپنی ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا