ڈیر ہ اسماعیل خان ، ٹریکٹر ٹرا لی اور موٹر سائیکل کے دمیان تصا دم، موٹر سائیکل سوار دوبھائی زخمی

جمعہ 1 جون 2018 16:44

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) مندھرا ں موڑ کے قر یب ٹریکٹر ٹرا لی اور موٹر سائیکل کے تصا دم میں موٹر سائیکل پر سوار دوبھائی زخمی ہو گئے ، ہسپتا ل منتقل، تفصیلات کے مطا بق تھا نہ صدر کی حدود میں مندھراں موڑ کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار یارک کے رہائشی جاوید اکبر ولد غلام اکبر اور اسکا بھا ئی جنید اکبر جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرا لی نمبر C-3899 بنو ں نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے دو نو ں بھا ئی زخمی ہو گئے صدر پولیس نے اس واقعے کی رپورٹ در ج کر لی ہے

متعلقہ عنوان :