بے بنیاد الزامات اور ذاتی مفادات کی خاطر طالبات کو سڑکوں پر لانا نامناسب ہے‘ترجمان ویمن یونیورسٹی

جمعہ 1 جون 2018 17:34

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) ترجمان ویمن یونیورسٹی نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات اور ذاتی مفادات کی خاطر طالبات کو سڑکوں پر لانا نامناسب ہے۔انا کی تسکین کے لیے خداراہ ویمن یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان مت دیں۔ بے بنیاد کہانیوں اورذاتی مفادات کے لیے طالبات کو سڑکوں پر لانے سے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ احتجاج والی طالبات اپنے ہی مستقبل کے خلاف سازشوں کا حصہ بننے سے باز رہیں۔

ہماری نسلوں کا مستقبل اس ادارے کے ساتھ جوڑا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ خواتین آزاد کشمیر کے عوام کے لیے نعمت خدا وندی سے کم نہیں۔چند عناصر جامعہ کی بڑھتی ہوئی شہرت سے خائف ہو کر سازشیں کر رہے ہیں۔جامعہ کی قدر اس مزدور سے پوچھیں جسکی بیٹی اعلی تعلیم کا خواب آنکھوں میں سجائے اس دنیا کے گرد ہی دب جاتی تھیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیاانھوں نے کہا ریاست کے کام ریاست پر چھوڑ دئیے جائیں اور اگر کسی ادارے کے مسائل ہیں جو اس کے لیے ایک طریقہ کار موجود ہے۔ریاست کے ا داروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔