تبدیلی کے دعویداروں کے اصلی چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں،

سینیٹرروبینہ خالد/نگہت اورکزئی آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کوصوبے میں سراٹھانے کی جگہ نہیں ملے گی،مشترکہ بیان

جمعہ 1 جون 2018 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد اور خواتین ونگ کی صوبائی صدر نگہت اورکزئی نے کہاہے کہ تبدیلی کے دعویداروں کے اصلی چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کوصوبے میں سراٹھانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں دونوں رہنمائوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کا خیال نہیں رکھا اورپانچ سال تک دھرنوں کی سیاست اور تخت لاہور کے حصول کے لئے سارا وقت ضائع کیا تاہم عوام ان مفاد پرست اورنااہل حکمرانوں کے کرتوت جان چکے ہیں آئندہ عام انتخابات میں خیبرپختونخواکے غیورعوام بلے کے ٹکڑے ٹکڑے اور شیر کوبھگاکر’’تیر‘‘پرمہرلگائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرپشن وبدعنوانی کاسابقہ تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں اورآج بجائے شرمندگی کے ن لیگ کے قائدین اداروں کے پیچھے پڑگئے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کی بات کی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کبھی بھی پیپلزپارٹی سے مایوس نہیں ہوئی اوروہ وقت دورنہیں کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر مرکزمیں اپنی حکومت بنائے گی۔